کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر معطل کر دی گئی۔
یاد رہے کہ کوئٹہ میں ایک ہفتے سے بند رہنے کے بعد انٹرنیٹ سروس گزشتہ شب بحال کی گئی تھی، تاہم چند گھنٹوں کے بعد دوبارہ بند کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق، انٹرنیٹ کی معطلی صرف کوئٹہ تک محدود نہیں بلکہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بھی موبائل انٹرنیٹ سروس معطل ہے ان اضلاع میں خصدار، سوراب، قلات، مستونگ سمیت دیگر اضلاع شامل ہیں۔
علاقائی صارفین کا کہنا ہے کہ سروس کی بندش سے روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے خاص طور پر تعلیمی ادارے، کاروباری سرگرمیاں اور آن لائن سروسز متاثر ہو رہی ہیں۔



















































