ڈیرہ غازی خان: نوجوان جبری لاپتہ

0

پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے پنجاب میں شامل بلوچ علاقے ڈیرہ غازی خان سے غازی یونیورسٹی کے طالب علم محمد اشرف ولد محمد دین کو گرفتار کر کے اپنے ہمراہ لے گئے۔

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی اہلکاروں نے 2 نومبر کو بلوچ کالونی میں واقع طالب علم کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں حراست میں لیا، جس کے بعد سے وہ تاحال لاپتہ ہیں۔

واضح رہے کہ محمد اشرف نوشکی میں پاکستانی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں جانبحق ہونے والے بلوچ لبریشن آرمی (مجید بریگیڈ) کے رکن رشید بزدار کے چچا زاد بھائی ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ رشید بزدار کے جانبحق ہونے کے بعد پاکستانی فورسز نے ان کے گھر پر متعدد چھاپے مارے اور اہلِ خانہ و رشتہ داروں کو ہراساں کیا۔

مزید یہ کہ اسی رات علاقے سے مزید تین بلوچ طلبہ کو بھی جبری طور پر لاپتہ کیا گیا، جن کے نام اور پتے تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔