پنجگور: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

127

بلوچستان کے ضلع پنجگور سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ شخص کی شناخت عبدالخالق ولد احمد سکنہ پروم سائیکی بازار کے نام سے ہوئی ہے۔

لواحقین کے مطابق، 30 اکتوبر کو فورسز نے مقامی کیمپ بلا کر عبدالخالق کو حراست میں لیا اور بعد ازاں انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد سے عبدالخالق کا کوئی سراغ نہیں مل سکا، جس سے ان کے اہل خانہ شدید پریشانی اور بے یقینی کا شکار ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر عبدالخالق پر کوئی الزام ہے تو اسے عدالت کے سامنے پیش کیا جائے، بصورتِ دیگر فوراً بازیاب کیا جائے۔

بلوچستان میں اس نوعیت کے واقعات کوئی نئی بات نہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق بلوچستان بھر میں جبری گمشدگیوں کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔