پنجگور: پاکستانی فورسز پر راکٹوں سے حملہ

277

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں پاکستانی فورسز کے کیمپ کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

فورسز کیمپ پر حملہ گذشتہ شب پنجگور کے علاقے رخشان پل کے مقام پر قائم کیمپ پر کیا گیا جہاں حملہ آوروں نے متعدد راکٹ فائر کرنے سمیت دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

حملے کے بعد آج صبح سویرے علاقے میں ہیلی کاپٹروں کی پروازیں بھی دیکھنے میں آئی۔

حکام نے حملے کے نتیجے میں نقصانات کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے جبکہ حملے کی ذمہ داری بھی تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم علاقے میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں۔