پنجگور حملے میں قابض پاکستانی فوج کے چار اہلکار ہلاک – بلوچ لبریشن آرمی

234

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے پنجگور میں قابض پاکستانی فوج کے ایک مرکزی کیمپ کو مختلف اطراف سے گھیرے میں لے کر نشانہ بنایا اور اسے شدید جانی و مالی نقصانات سے دوچار کیا۔

ترجمان نے کہاکہ گزشتہ شب پنجگور کے علاقے گرمکان میں بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ پر دو اطراف سے حملہ کیا۔ سرمچاروں نے قابض فوج کی پوزیشنز پر بیس سے زائد راکٹ داغے اور جدید و خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اس حملے میں قابض فوج کے چار اہلکار ہلاک اور کم از کم سات زخمی ہوگئے، جبکہ انہیں مزید مالی نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

مزید کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔