پنجگور: ایک شخص پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

16

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی فورسز ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ شخص کی شناخت بلال ولد عبدالواحد کے نام سے کی گئی ہے جو پنجگور کے علاقے عیسیٰ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق، انہیں گزشتہ روز شام تقریباً ساڑھے چار بجے پنجگور کے مرکزی کاروباری علاقے چتکان بازار میں اپنی دکان سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لیا۔ جس کے بعد انہیں نامعلوم مقام منتقل کر دیا، جس کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔

بلوچستان میں جبری گمشدگی کے واقعات ہر وقت رپورٹ ہوتے رہے ہیں، جن پر انسانی حقوق کی تنظیمیں متعدد بار تحفظات کا اظہار کر چکی ہیں۔