بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے تحصیل پسنی سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان اکمل اختر کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
ذرائع کے مطابق انہیں رات گئے واد سر محلہ ریکپشت گھر سے لاپتہ کیا گیا اور اس دوران انکے موبائل اور دیگر سامان بھی فورسز اپنے ساتھ لے گئے ۔
لواحقین نے انکی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیاہے ۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے، آئے روز مختلف علاقوں سے پاکستانی فورسز، کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ اور مقامی سطح پر سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہوں (ڈیتھ اسکواڈز) کے ہاتھوں متعدد افراد جبری گمشدگی کا شکار بنائے جاتے ہیں۔
جبری گمشدگیوں کے خلاف بلوچستان کی سیاسی و سماجی تنظیمیں اور لاپتہ افراد کے لواحقین مسلسل احتجاجی دھرنے اور مظاہرے کرتے آرہے ہیں، جبکہ انسانی حقوق کے اداروں کو بھی ان واقعات کی تفصیلات فراہم کی جاتی ہیں۔
تاہم اس مسئلے میں اب تک کوئی نمایاں کمی دیکھنے میں نہیں آئی ہے۔

















































