بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی کے علاقے شتنگی میں آج مغرب کے وقت نامعلوم مسلح افراد نے کوسٹل ہائی وے پر ناکہ بندی قائم کر لی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد نے سڑک پر گزرنے والی گاڑیوں کو روک کر چیکنگ شروع کر دی۔
ذرائع کے مطابق اسی دوران ایک بوزر گاڑی کو موقع پر پہنچی، جسے مسلح افراد نے روکنے کے بعد آگ لگا دی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے موقع پر موجود ایک مسلح شخص سے اسلحہ بھی ضبط کر لیا۔ کارروائی کے دوران کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
خیال رہے کہ وقتوں میں بلوچستان کی شاہراہوں پر بلوچ آزادی پسندوں کی جانب سے کی شاہراہوں پر ناکہ بندی کے واقعات میں تیزی دیکھنے میں آیا ہے تاہم اس واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔













































