وانا میں کیڈٹ کالج کے قریب خودکش دھماکہ، ہلاکتیں۔ جیشُ الہند نے ذمہ داری قبول کرلی

59

جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کیڈٹ کالج وانا کے مرکزی گیٹ کے قریب خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا، جس کے نتیجے میں پاکستانی فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہونے کے اطلاعات ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ کی آوازیں سنی جارہی ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور دھماکے کے بعد کالج کی حدود میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے، جبکہ پاکستانی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

دھماکے میں فورسز کے اہلکاروں کے زخمی اور ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، تاہم حتمی اعداد و شمار تاحال سامنے نہیں آئے۔

دوسری جانب ماضی میں تحریک طالبان پاکستان سے وابستہ رہنے والے گروہ سے منسلک ایک نئے تنظیمی نام جیشُ الہند نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

تنظیم کے مطابق خودکش حملہ آور کی شناخت سیفُ العمر آفریدی کے نام سے کی گئی ہے۔

ادھر، عسکری اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔