بلوچ یکجہتی کمیٹی نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ 31 سالہ نجيب اللہ، ولد لال بخش، جو کہ کیچ کے علاقے میری کلگ کا رہائشی اور ایک سرکاری اسکول میں نائب قاصد کے طور پر کام کرتے تھے، کو بدقسمتی سے 30 اکتوبر 2025 کو ریاستی پشت پناہی والے ملیشیا گروپس، جنہیں مقامی طور پر “موت کے دستے” کہا جاتا ہے، نے قتل کر دیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ واقعہ صبح تقریباً 7:15 بجے میری لنک روڈ کے قریب، مهران شاپ کے نزدیک پیش آیا، جب سفید رنگ کی ٹویوٹا کرولا میں سوار حملہ آوروں نے نجيب اللہ پر فائرنگ کی۔
انہوں نے کہاکہ نجيب اللہ کا قتل بلوچستان میں ریاستی حمایت یافتہ ملیشیاؤں کے ذریعے جاری غیر قانونی اور ماورائے عدالت قتل و پیشہ وارانہ حملوں کے تسلسل کو اجاگر کرتا ہے۔ ایسے واقعات نے علاقے کے عام شہریوں میں خوف و عدم تحفظ کا ماحول پیدا کیا ہے اور گہرا نفسیاتی اور جذباتی صدمہ پہنچایا ہے۔
یپریس ریلیز میں کہا کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور فوری طور پر بین الاقوامی اور قومی سطح پر توجہ کی ضرورت ہے۔

















































