مچھ: گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ ہوگئی

30

کوئٹہ سے شکارپور جانے والی 18 انچ کی گیس پائپ لائن مچد کے قریب تباہ ہوگئی۔

گیس پائپ لائن کی تباہی سے گیس کی سپلائی معطل ہوگئی، سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق پائپ لائن کی مرمت تک گیس فراہمی معطل رہے گی۔

ایس ایس جی سی کےمطابق سیکورٹی کلیئرنس ملنے پر گیس پائپ لائن کی مرمت شروع کی جائے گی، گیس کی پائپ لائن کا واقعہ  سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔