مستونگ، تربت اور گوادر میں حملے

0

بلوچستان کے ضلع مستونگ ،گوادر اور کیچ میں علیحدہ علیحدہ حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

مستونگ شہر کے مصروف علاقے میجر چوک کے قریب شام کو دو دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، جس کے بعد علاقے میں فائرنگ بھی رپورٹ ہوئی۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکوں کی آواز دور دور تک سنائی دی جبکہ حملے میں پاکستان فوج کے میجر کے رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ضلع کیچ کے تحصیل تمپ کے علاقے گومازی میں آج شام کو پاکستانی فورسز کے ایک کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا۔ یہ کیمپ شہید جہانگیر کے رہائشی کمپاؤنڈ میں قائم ہے۔

اطلاعات کے مطابق علاقے میں طویل وقت تک شدید فائرنگ اور متعدد دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ حملہ غروبِ آفتاب کے قریب شروع ہوا اور دیر تک وقفے وقفے سے فائرنگ جاری رہی۔

دوسری جانب ساحلی علاقے گوادر کے علاقے جیونی میں ایک بم دھماکہ ہوا ہے، مقامی ذرائع کے مطابق حملے میں سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ ڈیتھ اسکواڈ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

خیال رہے گذشتہ شب گوادر کے علاقے پسنی میں کوسٹ گارڈز کے کیمپ کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا تھا۔

بلوچستان میں پاکستانی فورسز پر ایسے حملے ہر وقت رپورٹس ہوتے ہیں جنکی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔