قابض پاکستانی فوج پر آئی ای ڈی حملے اور زیرِ حراست اہلکار کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بلوچ لبریشن آرمی

1

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے مستونگ اور پنجگور میں دو مختلف کارروائیوں میں قابض پاکستانی فوج کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا اور زیرِ حراست ایک اہلکار کو ہلاک کردیا۔

ترجمان نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے مستونگ کے علاقے مَرو کنڈ کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کی بم ڈسپوزل ٹیم کے پیدل اہلکاروں کو اس وقت ایک ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جب وہ راستے کی کلیئرنس میں مصروف تھے، دھماکے میں قابض فوج کے تین اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔

مزید کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے منگل کے روز پنجگور میں قابض پاکستانی فوج کے ایک اہلکار دودا خان ولد دین محمد سکنہ وشبود، پنجگور کو پاردان کے علاقے میں اس وقت حراست میں لیا جب وہ بھیس بدل کر مخبری کی غرض سے علاقے میں نقل و حرکت کررہا تھا۔

انہوں نے کہاکہ دودا خان سے دورانِ تلاشی قابض فوج کے سروس کارڈ سمیت ٹریکنگ چِپ برآمد ہوئی جبکہ اس نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ وہ بھیس بدل کر کافی عرصے سے قابض فوج کیلئے مخبری و سہولت کاری کا کام سرانجام دے رہا ہے۔ اہلکار نے اعتراف کیا کہ اس کو ٹریکنگ چِپ علاقے میں پہنچانے کا ٹاسک دیا گیا تاہم سرمچاروں نے راستے میں اسے گرفتار کیا۔

ترجمان نے کہاکہ قابض فوج کے اہلکار دودا خان نے اعتراف کیا کہ وہ قابض فوج کے ہمراہ فوجی جارحیتوں میں براہِ راست ملوث رہا ہے جہاں وہ گھروں کو نذرِ آتش کرنے اور نوجوانوں کو جبری لاپتہ کرنے جیسے جرائم کا مرتکب ہوا ہے۔

بیان کے آخر میں کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قابض فوج کے مذکورہ اہلکار کو پاردان کے علاقے میں ہلاک کرکے اس کے منطقی انجام تک پہنچا دیا۔