دبئی: ایئر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

0

دبئی ایئر شو کے دوران بھارت کا اپنے ملک میں تیار کردہ جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ ہوگیا، بھارتی ایئرفورس نے طیارہ گرنے اور پائلٹ کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

بھارتی طیارہ دبئی ایئر شو میں مظاہرے کے دوران گرا۔

دبئی ایئر شو کی انتظامیہ کے مطابق بھارتی طیارہ گرنے کی مکمل تحقیقات کی جائے گی،  ائیر شو کے مزید فضائی مظاہرے عارضی طور پر معطل کر دیے گئے ہیں، متاثرہ علاقے کو سیل کر کے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، حادثے کے فوراً بعد ریسکیو اور فائر فائٹنگ ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں۔

بھارتی فضائیہ نے بھی دبئی میں اپنے جنگی طیارہ گرنے کی انکوائری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ آج دبئی ایئر شو میں فضائی مظاہرے کے دوران بھارتی فضائیہ کا تیجس طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ حادثے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

دبئی حادثے کے بعد ائیرشو کو معطل کردیا گیا ہے، جبکہ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے۔