بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ سے اغواء ہونے والے شخص کے خلاف لواحقین اور مقامی افراد کے احتجاج کے باعث کوئٹہ کراچی شاہراہ گزشتہ سات گھنٹوں سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند ہے، جس سے علاقے میں آمدورفت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
وڈھ کے رہائشی عبدالباری ولد عبدالخالق کو خضدار کے علاقے سے نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا تھا۔ واقعے کے خلاف اہلخانہ اور مقامی لوگوں نے احتجاجا یونیورسٹی کراس کے مقام پر شاہراہ بلاک کردی۔
شاہراہ کی بندش کے باعث دونوں جانب گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ احتجاجی مظاہرین سے مذاکرات جاری ہیں اور صورتِ حال کو معمول پر لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔



















































