نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین صغیر احمد بادینی کو جمعہ کے روز نامعلوم مسلح افراد نے خاران کے علاقے برشونکی کے قریب سے اغوا کرلیا۔
عینی شاہدین کے مطابق، مسلح نقاب پوش افراد نے میر صغیر احمد بادینی کی گاڑی کو روک کر انہیں زبردستی گاڑی سے اتار لیا اور اپنے ہمراہ لے گئے۔ واقعہ کے محرکات سامنے نہیں آئے ۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی بادینی کو اغوا کیا جا چکا ہے جو دو ہفتے بعد بازیاب ہوئے تھے۔



















































