حماس نے 2014 میں مارے گئے اسرائیلی فوجی کی باقیات واپس کر دیں

2

اسرائیل کا کہنا ہے کہ انھیں حماس کی جانب سے لیفٹیننٹ ہیڈر گولڈِن کی لاش موصول ہو گئی ہے جو 2014 میں حماس کے حملے میں مارے گئے تھے۔ تقریباً 11 سال سے ان کی لاش غزہ میں رکھی ہوئی تھی۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ گولڈِن کی لاش کی باقاعدہ شناخت ہو گئی ہے اور اب انھیں دفن کر دیا جائے گا۔ ہلاکت کے وقت لیفٹیننٹ گولڈِن کی عمر 23 سال تھی۔ ان کے لواحقین میں والدین، ایک بہن، دو بھائی اور ایک منگیتر ہیں۔

اتوار کے روز حماس کے مسلح ونگ نے اعلان کیا تھا کہ وہ جنگ بندی معاہدے کے تحت لیفٹیننٹ گولڈن کی لاش حوالے کرے گا۔

اب تک حماس غزہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے تحت تمام 20 زندہ یرغمالیوں اور 28 مقتولین میں سے 24 یرغمالیوں کی لاشیں واپس کر دی ہیں۔