حب چوکی: نوجوان کی جبری گمشدگی کے خلاف احتجاج، کراچی، کوئٹہ شاہراہ بند

35

بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں گزشتہ رات جبری لاپتہ نوجوان کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاج کیا گیا، جس کے باعث کراچی، کوئٹہ شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق لاپتہ نوجوان معروف کوہ بلوچ کے لواحقین کی جانب سے کوئٹہ ،کراچی مرکزی شاہراہ پر حب بھوانی کے مقام پر احتجاجی دھرنا جاری ہے۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ جبری لاپتہ معروف کوہ بلوچ کو منظرِ عام پر لایا جائے۔

دوسری جانب دھرنے کے باعث کراچی، کوئٹہ شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

پولیس کی بھاری نفری، ڈی ایس پی حب سرکل امام یعقوب بلوچ، ایس ایچ او بیروٹ عطااللّٰہ جاموٹ، اور ایس ایچ او ہائیٹ امین ساسولی کی قیادت میں موقع پر موجود ہے۔ مظاہرین سے مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں۔تاہم مظاہرین کا موقف ہے کہ نوجوان کی بازیابی تک احتجاج جاری رہے گا۔