بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔
واقعہ تمپ شہر میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے عبدالرحمان ولد طارق نور جانبحق ہوگیا۔
عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے نوجوان کو اس کے والد کے سامنے گولیاں مار کر قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد فوراً موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔



















































