تربت: پاکستانی فورسز کی کیمپ پر شدید نوعیت کا حملہ، کیمپ میں آگ بھڑک اُٹھی

0

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے کیمپ کو نشانہ بنایا، جہاں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

مسلح افراد نے تُربت کے نواحی علاقے میری بگ میں قائم پاکستانی فورسز کے کیمپ پر حملہ کیا۔

ذرائع کے مطابق موقع پر شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جبکہ چیک پوسٹ میں آگ بھڑک اُٹھی، واقعے میں پاکستانی فورسز کو جانی و مالی نقصانات پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، پاکستانی فورسز کی کمک کے لیے مزید نفری تُربت سے روانہ کر دی گئی۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح گروہ متحرک ہیں، جو پاکستانی فورسز اور اُن سے منسلک تنصیبات کو نشانہ بناتے رہتے ہیں، تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔