بلیدہ میں قابض پاکستانی فوج کو حملے میں نشانہ بنا کر دو اہلکار ہلاک کیے۔ بی ایل ایف

1

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے تنظیم کے انٹیلی جنس ونگ کی اطلاع پر 18 نومبر کے دوپہر بارہ بجے کے قریب بلیدہ کے علاقے زیردان میں گھات لگا کر ایک حملے میں قابض فوج کے موٹر سائیکل سوار قافلے کو نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہاکہ سرمچاروں نے ایک موٹر سائیکل کو قریب سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ سرمچاروں نے قافلے میں شامل دوسرے موٹر سائیکلوں پر بھی حملہ کیا جس سے دشمن کو مزید جانی و مالی نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ بلیدہ میں قابض فوج پر حملے میں دو فوجی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔