دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو نومبر کے پہلے ہفتے میں بلوچستان کے مختلف اضلاع سے جبری گمشدگیوں کی متعدد مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق حاجی شعیب ولد وحید بخش سکنہ تسپ، پنجگور کو 7 نومبر کی رات 12 بجے کے قریب گھر سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
جبکہ جلال ولد جمیل سکنہ گومازی، تمپ، کیچ کو 8 نومبر کی رات تقریباً 2 بجے گھر سے پاکستانی فورسز نے گرفتار کر کے لاپتہ کر دیا۔
سوراب کے رہائشی شفیق احمد ولد نور محمد کو 5 نومبر کو صبح 10 بج کر 30 منٹ پر کوئٹہ کے علاقے کلی بیرمزئی، بروری روڈ سے پاکستانی فورسز نے جبری طور پر حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا۔
علاوہ ازیں ڈیرہ بگٹی سے عبداللہ ولد توسو بگٹی کی جبری گمشدگی کی مصدقہ اطلاع موصول ہوئی،مقامی عینی شاہدین کے مطابق، پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے دن دہاڑے انہیں حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، مزکورہ شخص پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ میں ملازم ہے ۔


















































