بلوچستان کی شاہراہیں گھنٹوں بند ہوتی ہے، ٹک ٹاک سے بات آگے نکل چکی ہے – اپوزیشن لیڈ

212

بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میر یونس زہری نے بلوچستان اسمبلی کے سامنے صحافیوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی شاہراہیں کی گھنٹوں تک بند ہوتی ہیں ، جبکہ وزیر صاب ( سرفراز ) کہتے ہیں کہ تنظیم والے صرف ٹک ٹوک بناتے ہیں۔

یونس عزیز زہری قائد حزب اختلاف نے کہاکہ میں آج اپنے حلقے سے آیا ہوں مجھے پتا ہے میں کس طرح یہاں آیا ہوں ، سرکاری وزرا تو سالوں سے اپنے حلقوں تک نہیں گئے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ سڑکیں بند، انٹر نیٹ، روزگار تمام چیزیں اور زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے ۔ آج حالات بدتر ہیں ، وزرا سے کہیں یہاں سے کراچی ، تربت ، پنجگور یا اوستہ محمد سڑک پر سفر کرکے جائیں لیکن وہ جا نہیں سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ایک وزیر صاحب نے کہا تھا کہ تنظیم والے صرف دو تین منٹ کے لئے سڑکوں پر آکر وڈیو بناتے ہیں میں دعوی سے کہتا ہوں کہ سڑکیں گھنٹوں تک بند ہوتے ہیں ۔ وہ لوگوں کو اترا کر پوچھ گچھ کرتے ہیں بات ٹاک ٹوک سے آگا گیا ہے یہ انکی سنجیدگی ہے کہ ابتک وہ اس طرح کی باتیں کرتے ہیں۔