بلوچستان میں فورسز کے کیمپ اور پولیس تھانے پر حملے

59

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے ایک کیمپ پر حملہ کیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملہ پنجگور کے علاقے راہی نگور میں واقع کیمپ پر کیا گیا، جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے حملے کے دوران فوج کی جانب سے نصب کردہ نگرانی کے کیمروں کو بھی تباہ کر دیا۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع کچھی میں بھی نامعلوم افراد نے حاجی شہر پولیس تھانے پر حملہ کیا۔

پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں نے اہلکاروں کو یرغمال بنا کر سرکاری اسلحہ ضبط کر لیا اور بعد ازاں تھانے کو آگ لگا دی۔

ابھی تک کسی نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ ماضی اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں۔