بلوچستان: مزید دو لاشیں برآمد، شناخت ہوگئی

0
File Photo

قلات سے دو افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے سے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران انتظامیہ کو چار لاشیں ملی ہیں، جنھیں قتل کرنے کے بعد لاشیں پھینکی گئی۔

اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر کے علاقے بدرنگ پہاڑ کے دامن سے دو افراد کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں، پولیس کے مطابق مقتولین کو فائرنگ کرکے مارا گیا ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے نعشیں آرایچ سی منگچر میں منتقل کردیں جہاں مقتولین کی شناخت قطب علی ولد محمد اکبر سکنہ شیخڑی اور علی محمد والد محمد حیات سکنہ جوہان کے نام سے کی گئی ہے۔

اسی طرح گذشتہ روز بھی قلات میں دو لاشیں ملی تھیں جن میں سے ایک لاش کی شناخت نہیں ہوسکی تھی۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے متعدد لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن میں سے متعدد افراد کو شناخت کرلیا گیا ہے، جبکہ مزید لاشیں شناخت کے لئے اسپتالوں میں رکھی جاچکی ہے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے متعدد ملنے والی لاشوں میں کئی لاشوں کی شناخت پاکستانی فورسز اور مقامی ڈیتھ اسکواڈز کے ہاتھوں لاپتہ کیے گئے افراد کے طور پر ہوئی ہے۔

انسانی حقوق کے کارکنان عرصے سے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور تشدد کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے مسخ شدہ لاشوں کا ملنا اب روز کا معمول بن چکا ہے۔

بلوچستان کے سیاسی جماعتیں مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی کا الزام پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے عائد کرتے ہیں۔