بلوچستان: فورسز ہاتھوں دو افراد جبری لاپتہ

162

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کر دیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت یاسر ولد نعمت اللہ اور ثناء اللہ ولد دین محمد کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں ضلع کیچ کے علاقے تمپ سرنکن کے رہائشی ہیں۔

اہلخانہ کے مطابق، یاسر کو تقریباً دس روز قبل گھر سے حراست میں لیا گیا، جبکہ ثناء اللہ کو دس روز قبل تلار چیک پوسٹ سے گرفتار کیا گیا۔ دونوں افراد کے لاپتہ ہونے کے بعد ان کے اہلخانہ نے کسی قسم کی اطلاع نہیں ملی۔

ثناء اللہ کے اہلخانہ نے بتایا کہ وہ بیماری کے علاج کے لیے کراچی گئے ہوئے تھے اور واپس اپنے علاقے کو آ رہے تھے کہ فورسز نے انہیں حراست میں لیا۔