برلن: بلوچ شہدا دن کی مناسبت سے بی این ایم کا سیمنار ، شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

47

ہفتے کے روز جرمنی کے دارالحکومت برلن میں بلوچ شہدا دن 13 نومبر کی مناسبت سے بلوچ نیشنل موومنٹ کے زیر اہتمام ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا ، جس میں جرمنی میں مقیم بلوچ سیاسی کارکنوں اور خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی ۔

سیمنار سے بی این ایم کے چئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ ، بلوچ دانشور ڈاکٹر نصیر دشتی ، سندھی رہنما لکھو لوہانہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے بلوچ شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور انکی عظیم قربانیوں کو بلوچ قوم کے لئے راہ نجات کہا ۔

مقررین نے کہاکہ بلوچ شہدا کی عظیم قربانیوں کی بدولت آج تحریک مستقبل مزاجی سے اپنے منزل کی جانب گامزن ہے ۔

مقررین نے کہاکہ بلوچ شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ہمیں انکی سوچ ، فکر اور فلسفے کو اپنانے کی ضرورت ہے ، شہدا کے ادھورے مشن کے لیے زندہ لوگوں کو یہ سوچنا ہوگا ہمیں یہ جدوجھد کی کامیابی کے لئے جہد مسلسل جاری رکھنا ہوگا ۔

مقررین نے کہا کہ تمام شہدا کا ایک مقام ہے اور سب شہدا کو ایک نظر سے دیکھنا چاہیے ۔ شہدا کا تعلق مختلف پارٹیوں سے ہوگا لیکن انکی شہادت اور قربانیوں ایک ہی مقصد آزاد بلوچستان تھا۔

مقررین نے کہاکہ ڈائسپورہ پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے یہاں موجود ہر بلوچ کو اپنی قومی ذمہ داری ادا کرنا ہوگا ۔ سیاسی جدوجہد کو اگر پست پشت ڈالا گیا تو ہمارا صورتحال تامل ٹائیگر کی طرح ہوگا ۔ سیاسی جدوجہد کو منظم کرکے ہمیں دنیا کے سامنے آزادی کی جدوجہد کو پیش کرنا ہے۔ اگر ہم تاریخ سے نہیں سیکھے تو ہم ہار جائیں گے ۔