اسلام آباد: کچہری کے قریب خودکش دھماکا، 5 افراد ہلاک، 21 زخمی

114

اسلام آباد میں جی الیون کچہری کے قریب خودکش دھماکے میں 5 افراد ہلاک اور 21  زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کی جگہ سے خودکش حملہ آور کا سر بھی مل گیا۔

ذرائع کے مطابق کچہری کے قریب گاڑی میں دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے۔ پارکنگ ایریا میں دھماکے سے آگ لگ گئی اور قریب کھڑی گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں 12 افراد زخمی ہوئے ہیں جس میں وکلاء اور سائلین بھی شامل ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا ابھی اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو اہلکار کچہری پہنچ گئے ہیں۔