اسلام آباد: بی ایس سی کی سالانہ تعلیمی کانفرنس بعنوان “بابا خیر بخش مری” منعقد

1

بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل (اسلام آباد) کی چوتھی سالانہ تعلیمی و علمی کانفرنس “بابا خیر بخش مری کا فکر و فلسفہ” کے نام سے منعقد کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل (اسلام آباد) نے 8 نومبر 2025 کو اپنی چوتھی سالانہ تعلیمی و علمی کانفرنس “بابا خیر بخش مری کا فکر و فلسفہ” کے عنوان سے منعقد کی، جس کا مقصد بابا خیر بخش مری کی جدوجہد، سیاسی شعور، اور روایتی سیاست کے مقابلے میں ان کے پیش کردہ جدید سیاسی و علمی نظریات کو اجاگر کرنا تھا۔ اس کانفرنس کے ذریعے ان کے افکار کو نئی جہتوں اور نئے تناظر کے ساتھ پیش کیا گیا۔

ایک روزہ اس کانفرنس میں پینل ڈسکشن، مباحثے، تحقیقی مقالات، ڈاکیومنٹری، ترانے، پریزنٹیشنز، تھیٹر پرفارمنس، ریسرچ پیپرز، پروجیکٹ اسٹالز اور کتابوں کے اسٹال سمیت مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔

تنظیم کے مطابق، چوتھی سالانہ کانفرنس میں نوجوانوں نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور اسے کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا