یوم بلوچ شہداء: بی ایس او پجار کا ریفرنس کا انعقاد

24

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کے زیر اہتمام شہداء کے یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض میر وہاج بلوچ نے سرانجام دی، اجلاس کا آغاز شہدائے بلوچستان کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی سے ہوا۔

ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سینئر وائس چیئرمین بابل ملک بلوچ نے کہا کہ بلوچ قوم کے وہ نڈر اور باہمت نوجوان جنہوں نے اس سرزمین ، تعلیم، شعور اور برابری کے خواب کو تعبیر دینے کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ان کی قربانیاں ہماری سیاسی اور فکری جدوجہد کا محور ہیں۔ بی ایس او کے بیرک پر موجود سرخ رنگ ان ہی شہداء کے خون کی علامت ہے، جو انقلابی جذبے، قربانی اور مزاحمت کی روشن داستان سناتا ہے۔ شہید ڈغار چیئرمین زبیر بلوچ، شہید تابش بلوچ، شہید عرفان بلوچ، شہید ماجد بلوچ، ذوالفقار بلوچ، شہید منظور بلوچ اور دیگر شہداء نے بلوچ طلبہ تحریک کو نہ صرف فکری بنیادیں فراہم کیں بلکہ اپنی عملی جدوجہد سے یہ ثابت کیا کہ قوموں کی آخبت اور بقا قربانی مانگتی ہے۔ ان شہداء کی جدوجہد محض ایک تنظیم تک محدود نہیں بلکہ پورے بلوچ وطن کے شعور کا تسلسل ہے۔

ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینٹرل کمیٹی کے ممبر وسیم بلوچ، یونٹ سیکٹری اکرم بلوچ، سنگت انیس بگٹی، سلیم بلوچ، جنید بلوچ، ظفر بلوچ، شاکر بلوچ اور عامر بزنجو نے کہا کہ بی ایس او (پجار) ان عظیم شہداء کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد کرے گی، جس میں شہداء کے فکری و انقلابی کردار پر روشنی ڈالی جائے گی۔ یہ ریفرنس صرف ایک یادگاری تقریب نہیں بلکہ نوجوانوں کے لیے عہدِ وفا کی تجدید ہوگی تاکہ وہ شعور، علم، اور نظریاتی جدوجہد کے ذریعے شہداء کے مشن کو آگے بڑھا سکیں۔

انہوں نےکہا کہ ہم کسی کے کالونیائزر کے استعمار کو اس وطن پر قبول کریں گے۔ بلوچ طلبہ تحریک کا مقصد ہر اس قوت کے خلاف فکری اور جمہوری جدوجہد کرنا ہے جو اس سرزمین کی خودمختاری اور عوامی وقار کو پامال کرنا چاہتی ہے۔ شہداء کی قربانیاں ہمیں یہ پیغام دیتی ہیں ظلم کے خلاف مزاحمت ہی زندگی کی اصل روح ہے۔

آخر میں انہوں نے تمام زونز، یونٹس اور ممبران سے اپیل کی کہ وہ تعزیتی ریفرنس میں بھرپور شرکت کریں اور شہداء کے نظریات کو اپنے کردار کا حصہ بنائیں۔ انقلابی شعور اور سیاسی بیداری ہی قوم کی اصل طاقت ہے، اور بی ایس او پجار اس پیغام کو ہر تعلیمی ادارے اور ہر نوجوان کے دل تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔