کوئٹہ: سیکیورٹی خدشات کے باعث تمام تعلیمی ادارے تین روز کے لیے بند، امتحانات ملتوی

0

سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کوئٹہ گیریزن کے زیرِ انتظام اور نجی شعبے کے متعدد تعلیمی ادارے 12 سے 14 نومبر تک بند رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق آرمی پبلک اسکول، فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ، بیکن ہاؤس، دی سٹی اسکول، کوئٹہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور کوئٹہ کالج آف ڈینٹسٹری سمیت تمام اداروں میں تدریسی و غیر تدریسی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

اداروں کی انتظامیہ کے مطابق بندش ممکنہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کی گئی ہے۔ کلاس IX اور X کے 13 نومبر کو ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں، جن کی نئی تاریخ بعد میں جاری کی جائے گی۔

انتظامیہ نے والدین اور طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر یقین نہ کریں اور درست معلومات کے لیے متعلقہ اداروں کے آفیشل ذرائع سے رجوع کریں۔

شہر میں تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث طلبہ اور والدین میں تشویش پائی جاتی ہے، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام حفاظتی نقطۂ نظر سے ناگزیر تھا۔