پسنی: دو لاپتہ افراد کی لاشیں برآمد

178

بلوچستان کے علاقے پسنی روڈ پر بانک چڑھائی کے نزدیک دو نوجوانوں کی لاشیں ملی ہے۔

پولیس کے مطابق ہفتہ کی صبح مقامی لوگوں کی اطلاع پر جائے وقوعہ سے دو نامعلوم لاشیں تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کی گئیں، جہاں بعدازاں ان کی شناخت ظریف ولد لعل بخش‌سکنہ بلور، کولواہ اور فاروق ولد نعیم کے ناموں سے ہوئی۔

پولیس حکام کے مطابق لاشوں پر گولیوں کے نشانات موجود ہے۔

دونوں نوجوان کئی ماہ قبل جبری گمشدگی کے شکار بنائے گئے تھے۔ ظریف کو رمضان المبارک سے تقریباً دو ہفتے قبل اورماڑہ کے علاقے سے نامعلوم افراد لے گئے تھے، جس کے بعد سے وہ گمشدہ تھا۔

انسانی حقوق کے کارکنان عرصے سے بلوچستان میں گمشدگیوں اور تشدد کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے آئے ہیں۔