خضدار: یوسف علی قلندرانی کے خلاف تھری ایم پی او میں ایک بار پھر 30 روز کی توسیع

7

بلوچستان کے ضلع خضدار میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما میر یوسف علی قلندرانی کے خلاف جاری تھری ایم پی او آرڈر میں مزید 30 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔

حکم ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرازق ساسولی نے جاری کیا، جس کے بعد انہیں جیل میں نظر بندی مزید ایک ماہ تک برقرار رہے گی۔

میر یوسف علی قلندرانی کو رواں سال اگست میں کراچی سے اغواء کر لیا گیا تھا، جس کے بعد تقریباً دو ماہ تک ان کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

22 اکتوبر کو انہیں خضدار انتظامیہ کے حوالے کیا گیا، جہاں اس وقت کے ڈپٹی کمشنر یاسر دشتی نے انہیں ابتدائی طور پر 30 روز کے لیے سینٹرل جیل خضدار منتقل کرنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔