تربت و مستونگ میں قابض پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بلوچ لبریشن آرمی

56

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے تربت اور مستونگ میں دو مختلف کاروائیوں میں قابض پاکستانی فوج اور معدنیات لیجانے والی گاڑیوں کو حملوں میں نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز تربت کے علاقے میری بگ میں قابض پاکستانی فوج کے کیمپ کو ایک حملے میں نشانہ بنایا، سرمچاروں نے قابض فوج کے کیمپ پر متعدد راکٹ گولے داغے جو کامیابی سے اپنے اہداف پر لگے۔

انہوں نے کہاکہ راکٹ لگنے سے قابض فوج کے کیمپ میں کھڑی ان کی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ حملے کے نتیجے میں قابض فوج کے دو اہلکار ہلاک اور کم از کم چار زخمی ہوگئے۔

مزید کہاکہ اس دوران سرمچاروں کے ایک دستے نے شاہراہ پر اسنیپ چیکنگ جاری رکھی۔

بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے بروز منگل مستونگ میں ژلی کے مقام پر معدنیات لیجانے والی ایک بوزر گاڑی کو نشانہ بنایا، سرمچاروں نے فائرنگ کرکے گاڑی کو نقصان پہنچایا۔

آخر میں کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔