کیچ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو بھائیوں سمیت تین افراد لاپتہ

1

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز کے دو بھائیوں سمیت تین افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کیے جانے کی اطلاعات ملی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ رات تین بجے کے قریب بلوچ آباد کے علاقے میں پیش آیا، جہاں فورسز نے عبدالواحد نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مارا۔

لاپتہ ہونے والوں میں ہارون ولد محمد جان، حمود ولد محمد جان اور فہد ولد حاجی عثمان شامل ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا مسئلہ کئی برسوں سے ایک سنگین انسانی حقوق کے چیلنج کے طور پر موجود ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ایسے درجنوں واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔