کیچ: لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے جاری دھرنا چھ روز بعد مذاکرات کے بعد ختم

26

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند میں گزشتہ چھ روز سے جاری دھرنا، ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ جس کے بعد لواحقین نے احتجاج ختم کر دیا۔

احتجاج کا آغاز اس وقت ہوا جب 23 اکتوبر پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مارا اور تین نوجوانوں، فہد عثمان، ہارون محمد جان اور حمود جان کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا۔

واقعے کے خلاف بلوچ آباد کے عوام سڑکوں پر نکل آئے اور مسلسل چھ روز تک احتجاج جاری رکھا۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ لاپتہ نوجوانوں کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے۔

ذرائع کے مطابق، ضلع انتظامیہ کے ڈپٹی کمشنر نے احتجاجی رہنماؤں سے مذاکرات کے لیے ایک خصوصی وفد بھیجنے کا اعلان کیا۔ وفد نے دھرنا گاہ میں شرکت کی، وفد کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر شے حق بلوچ، اے ڈی سی کیچ مقبول ناصر شامل تھے۔

ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ احتجاجی مظاہرین کے تمام جائز مطالبات پر غور کیا جائے گا اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا اور لوگوں کو دس روز کے اندر بازیاب کیا جائے گا۔

لواحقین نے ضلع انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتظامیہ کو وقت دیں گے تاکہ وعدے عملی طور پر پورے کیے جا سکیں۔