کوئٹہ: 20 لاشیں لاوارث قرار دے کر دفن، چار لاشوں کو شناخت کے باوجود دفنا دیئے گئے

91

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سول اسپتال میں کئی روز سے موجود بیس لاشوں کو باضابطہ طور پر لاوارث قرار دے کر چھیپا فاؤنڈیشن کی نگرانی میں دشت تیرہ میل کے قبرستان میں دفنا دیا گیا۔

تدفین میں متعلقہ اداروں کے نمائندے اور چھیپا فاؤنڈیشن کے رضاکار موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تدفین میں شامل بیس لاشوں میں سے چار لاشیں منگچر سے لائی گئی تھیں، جو حالیہ کارروائیوں کے دوران برآمد ہوئی تھیں۔ واضح رہے کہ منگچر سے لائی گئی لاشوں کی شناخت گل خان عرف یاسین ، عنایت اللہ ، عزت اللہ اور شئے مراد کے ناموں سے ہوئے ہیں ۔ جبکہ باقی دیگر لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں پاکستانی فورسز کی کاروائیوں کو مشکوک قرار دیا جاتا رہا ہے جبکہ کئی کاروائیاں میڈیا و متاثرہ لواحقین کے توسط جعلی قرار پائے ہیں تاہم حکومتی وزراء اور حکام ان کاروائیوں کا دفاع کرتے رہے ہیں۔

حالیہ کچھ وقتوں سے بلوچ قوم پرست حلقے، انسانی حقوق کی تنظیمیں پاکستانی فورسز کی جانب سے فوجی آپریشنوں میں عام آبادیوں کو نشانہ بنانے اور جعلی مقابلوں میں جبری لاپتہ افراد کو قتل کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے رہے ہیں۔

تاہم حکام کا کہنا ہے کہ آج دفن کئے گئے لاشیں مختلف کارائیوں میں مارے گئے مسلح افراد کے ہیں ، جن میں گزشتہ دنوں کوئٹہ ایف سی ہیڈ کواٹر میں مارے گئے افراد شامل ہیں ۔