کوئٹہ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو افراد لاپتہ

130

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے دو نوجوانوں کو پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کی جانب سے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کیے جانے کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔

لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت حذیفہ بزدار ولد ذوالفقار بزدار اور ریحان بزدار ولد نصیرالدین بزدار کے ناموں سے ہوئی ہے۔

اہلخانہ کے مطابق، دونوں نوجوانوں کو 24 اگست کو کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ سے فورسز کے اہلکاروں نے حراست میں لیا تھا۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سے دونوں کے بارے میں کسی قسم کی معلومات دستیاب نہیں ہیں، اور نہ ہی انہیں کسی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا مسئلہ گزشتہ دو دہائیوں سے ایک حساس اور سنگین انسانی حقوق کا معاملہ بنا ہوا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق، سینکڑوں افراد جن میں طلبہ، سیاسی کارکن، اور عام شہری شامل ہیں مختلف اوقات میں لاپتہ کیے گئے ہیں۔