کوئٹہ : جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج جاری ، تربت سے ایک شخص جبری لاپتہ

27

‏بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف، وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے قائم احتجاجی کیمپ، تنظیم کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نیاز محمد کی سربراہی میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 5976 ویں روز جاری رہا۔

اس موقع پر مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے آکر اظہار یکجہتی کی ۔

تاہم بلوچستان میں جبری گمشدگیوں سلسلہ بدستور جاری ، اطلاع کے مطابق 21 اکتوبر کو تربت کے علاقے بلوچی بازار اآبسر کے رہائشی سولہ سالہ بالاچ ولد دلوش کو گھر سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا ۔لواحقین نے انکی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کردیا ۔