کراچی، قلات، تربت: جبری لاپتہ 3 افراد بازیاب

40

قلات، تربت اور کراچی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ تین افراد بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے ۔

کراچی کے علاقے صدر سے جبری طور پر لاپتہ ہونے والے کاشف یعقوب تین ماہ بعد بازیاب ہو گئے۔ کاشف یعقوب کو 29 جولائی 2025 کو سادہ لباس اہلکاروں نے حراست میں لیا تھا، جس کے بعد ان کا کوئی سراغ نہیں مل رہا تھا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق، کاشف یعقوب کو 21 اکتوبر 2025 کی رات نامعلوم مقام سے رہا کیا گیا۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ تین ماہ کی جبری گمشدگی کے دوران پیش آنے والے حالات اور تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔

علاوہ ازیں مستونگ کے رہائشی عبدالناصر ولد عبدالخالق سکنہ کھڈ کوچہ جنہیں پاکستانی فورسز نے گیارہ اکتوبر قلات کوہنگ سے اس وقت جبری لاپتہ کیا جب وہ فجر کی نماز پڑھنے نزدیکی مسجد جارہے تھے ۔آج بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے تاہم تشدد سے ان کی حالت غیر ہے۔

دریں اثنا بلیدہ کے علاقے الندور سے تعلق رکھنے والا لاپتہ نوجوان ادہم ناصر بازیاب ہوئے ۔ادہم ناصر گزشتہ ماہ سے جبری لاپتہ تھے۔