ڈیرہ مراد جمالی: پولیس تھانے پر دستی بم حملہ

87

ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد نیشنل ہائی وے پولیس کے دفتر پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے، جو پولیس تھانے کے گیٹ کے قریب گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکہ میں ایک شخص کی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان تخریب کاری کی غرض سے نیشنل ہائی وے پولیس کے دفتر پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جو گیٹ کے قریب گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں محمد رمضان نامی شخص زخمی ہوگیا۔

دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔