چاغی میں استحصالی منصوبہ سیندک کے لیے سامان لے جانے والی گاڑیوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

175

بلوچ لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یکم اکتوبر کو سہ پہر تین بجے کے قریب بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے چاغی کے علاقے پدگ تاڈو میں نوآبادیاتی استحصالی منصوبہ سیندک کو سامان سپلائی کرنے والی گاڑیوں کو قریب سے گرنیڈ لانچر سے نشانہ بنایا، جس سے گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ گاڑیوں اور سامان کی حفاظت پر مامورپولیس کی نفری موجود تھی جنہیں سرمچار باآسانی نشانہ بنا سکتے تھے لیکن انسانیت اور بلوچیت کے ناطے پولیس کو نشانہ نہیں بنایا۔ ہم گاڑی مالکان کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ بلوچ وسائل کی لوٹ مار اور بلوچ مخالف منصوبوں میں سہولت کاری سے باز رہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ چاغی میں استحصالی منصوبہ سیندک کو سامان سپلائی کرنے والی گاڑیوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔