پنجگور: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں باپ بیٹا لاپتہ

106

بلوچستان کے ضلع پنجگور سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ پاکستانی فورسز نے عیسیٰ تاناپ کے علاقے میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر باپ اور بیٹے کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت عبدالقادر اور امجد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ فورسز نے گزشتہ شب علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ افراد کے گھر کا محاصرہ کیا اور دونوں افراد کو اپنے ساتھ لے گئی۔ جس کے بعد سے عبدالقادر اور امجد کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات طویل عرصے سے انسانی حقوق کی تنظیموں کے لیے تشویش کا باعث ہیں۔ مقامی اور بین الاقوامی ادارے متعدد بار مطالبہ کر چکے ہیں کہ ایسے واقعات خاتمہ کیا جائے۔