پنجگور: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں آٹھ افراد لاپتہ

163

بلوچستان کے ضلع پنجگور سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ پاکستانی فورسز نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر متعدد افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں پنجگور کے بونستان چونگی سر اور عیسیٰ کے علاقوں میں کی گئیں۔

عینی شاہدین کے مطابق بونستان چونگی سر میں رات گئے فورسز نے گھروں پر چھاپے مارے اور ظہیر، حاصل، احسان، سراج، سعید اللہ سمیت ایک ایسے شخص کو بھی حراست میں لیا جس کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان افراد کو حراست میں لینے کے بعد پاکستانی فورسز نامعلوم مقام پر لے گئیں اور ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔

اسی روز پنجگور کے علاقے عیسیٰ میں بھی فورسز نے دو دیگر افراد کو حراست میں لیا۔ ان کی شناخت ساکم ولد علی سکنہ سورگ عیسیٰ اور جہانزیب ولد علی جان سکنہ عیسیٰ سند سر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دونوں افراد اپنے گھروں سے جبراً اٹھائے گئے اور اس کے بعد سے ان کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔