بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی فورسز فوجی آپریشن میں مصروف ہیں۔
پنجگور کے علاقے پاردان سمیت گردنواح کے علاقے پاکستانی فوج کی آپریشن کے زد میں ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق آپریشن میں فورسز کی پیدل بھاری نفری سمیت ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔ مزید برآں آپریشن میں کواڈ کاپٹر استعمال کیئے جارہے ہیں۔
خیال رہے آج ہی پنجگور میں فورسز پر حملے کی اطلاعات موصول ہوئے ہیں جس میں چھ اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔حکام نے تاحال آپریشن کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے خضدار کے تحصیل زہری میں پاکستانی عسکری حکام نے بیس روز بعد بڑے پیمانے پر آپریشن کی تصدیق کردی ہے۔
زہری آپریشن میں توپ، ٹینک، مارٹر سمیت گن شپ ہیلی کاپٹر و ڈرون طیاروں کا استعمال کیا گیا جبکہ سینکڑوں پیدل اہلکار آپریشن کا حصہ ہے۔
زہری میں فورسز کی جانب سے فضائی حملوں میں تاحال گیارہ افراد کے جانبحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں جبکہ علاقے میں کرفیو لگائی جاچکی ہے۔