پنجگور: دو لاپتہ افراد کی لاشیں برآمد

208

پنجگور کے پروم علاقے سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستانی فورسز اور مقامی ڈیتھ اسکواڈز نے اغواء کرکے بعدازاں قتل کیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، شبِ گذشتہ رات تقریباً تین بجے، پاکستانی فورسز اور ان کے ساتھ کام کرنے والے ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں نے پروم کے علاقے جائین سے ظہور ولد عرض محمد کو اغوا کیا۔ اس کے بعد وہ لاپتہ رہے اور صبح اس کی لاش پروم کے علاقے “دز گومازی” میں پھینکی ہوئی حالت میں ملی۔

اس کے علاوہ، ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جس کے مطابق فقیر جان ولد غلام جان شمبے زئی نامی شخص کو 18 اکتوبر کی شب گواش علاقے سے سَرَف گاڑی میں سوار مسلح افراد اٹھایا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ اسے ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے اغوا کیا اور اس کی لاش گواش کے مقام پر پھینک دی گئی۔

پنجگور میں اس طرح کے واقعات “لاپتہ افراد” اور “قتل اور پھینک دینے” کی تشویشناک رجحان مسلسل نظر آ رہے ہیں۔