بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے سترہ اکتوبر کی رات 8 بج کر 30 منٹ پر پنجگور میں نواز ہوٹل کے قریب چین پاکستان اقتصادی راہداری روڈ پر ناکہ بندی کی۔ دوران ناکہ بندی پولیس کی ایک گشتی ٹیم، جو سرکاری گاڑیوں اور ہتھیاروں کے بجائے ذاتی گاڑیوں میں گشت کر رہی تھی، کو سرمچاروں نے گرفتار کیا۔ سرمچاروں نے اہلکاروں کو گرفتار کرنے کے بعد تنبیہہ کرکے بغیر کسی نقصان کے رہا کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ سترہ اکتوبر کے دن 12 بجے بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں کے ایک دستے نے، جس میں اسنائپر ٹیم بھی شامل تھی، پنجگور شہر میں ایک عسکری انٹیلی جنس اہلکار کو نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا جبکہ دوسرے دستے نے فورسز کے کیمپ پر گرینیڈ لانچر سے کئی راؤنڈ فائر کیے جو کیمپ کے اندر گرے جس کے نتیجے میں دشمن کے کئی اہلکار زخمی ہوئے اور کیمپ میں نصب نگرانی والے دو کیمرے بھی تباہ ہو گئے۔
ترجمان نے کہا کہ سترہ اکتوبر کی رات 8 بج کر 40 منٹ پر بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے پنجگور شہر کے پنچی پولیس تھانے پر حملہ کر کے اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا۔ پولیس اہلکاروں نے اپنا سرکاری اسلحہ خفیہ جگہ پر چھپا رکھے تھے تاہم سرمچاروں نے تنظیم کے خفیہ ونگ کی اطلاع پر تین کلاشنکوفیں اور ایک پستول برآمد کر کے ضبط کر لیا۔ آپریشن مکمل ہونے کے بعد پولیس اہلکاروں کو انسانیت کے طور پر رہا کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک اور کاروائی میں سترہ اکتوبر کی رات 8:00 بجے کے قریب بی ایل ایف کے سرمچاروں نے زیرینہ کٹھان، خضدار میں قائم پاکستانی قابض فورسز کے مرکزی کیمپ پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا۔ گرنیڈ فورسز کے مورچہ کے اندر جا گرا جس کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار موقع پر ہلاک ہوا اور دو اہلکار زخمی ہوئے۔ سرمچار کاروائی کے بعد بحفاظت وہاں سے نکل گئے۔
ترجمان نے کہا کہ سترہ اکتوبر کی دوپہر تقریباً ایک بجے کے قریب بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ کے مقام ٹل پر بلوچستان کی معدنیات لے جانے والے دو ٹرکوں کو نشانہ بناکر انہیں نقصان پہنچایا۔ تاہم ڈرائیوروں کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر رہا کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ پنجگور اور خضدار میں قابض ریاستی فورسز کے دو اہلکاروں کو ہلاک و متعدد دیگر کو زخمی کرنے، پولیس سے اسلحہ ضبط کرنے اور مستونگ میں معدنیات لے جانے والی گاڑیوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔