پشاور: فوجی آپریشن کے دوران پاکستانی فوج کے کیپٹن سمیت چھ اہلکار ہلاک

17

پاکستان میں صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں فوجی آپریشن کے دوران ایک کیپٹن سمیت چھ سیکیورٹی فورسز کے اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

پاکستابی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ،آئی ایس پی آر‘ کے مطابق بدھ کو فورسز نے ضلع کرم کے علاقے دوگر میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن کیا جس میں سات مسلح افراد بھی مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا دعوی ہے کہ یہ آپریشن شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 24 سالہ کیپٹن نعمان سلیم سمیت چھ سکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی ہلاک ہو گئے۔

بیان کے مطابق مرنے والوں میں ایک حولدار، ایک نائیک اور تین سپاہی شامل ہیں۔