پاکستان و افغان فورسز میں سرحدی جھڑپوں کا سلسلہ جاری، سات افغان مزدوروں کو پاکستانی فورسز نے قتل کردیا

2

افغانستان اور پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے درمیان سرحدی جھڑپوں کا سلسلہ ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبہ خوست کے ضزی میدان ضلع میں آج شام طالبان اور پاکستانی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس سے قبل دن کے وقت قندھار کے قریب سرحدی مقام پر دونوں جانب سے جھڑپوں کی اطلاع ملی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جھڑپوں کا دائرہ ننگرہار تک پھیل گیا ہے، جبکہ صوبہ ہلمند میں بھی ممکنہ تصادم کی تیاریاں جاری ہیں۔

افغانستان و ایرانی مقامی میڈیا کے مطابق پاکستانی فورسز نے بلوچستان کی سرحدی پٹی برابچہ کے قریب سات افغان شہریوں کو گرفتار کرنے کے بعد گولیاں مار کر قتل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ تمام افراد افغان مزدور تھے جو کام کے سلسلے میں پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔

افغان حکام نے ان ہلاکتوں کی شدید مذمت کی ہے، جبکہ مقامی ذرائع کے مطابق علاقے میں کشیدگی بدستور برقرار ہے۔