بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ شب بلوچ ریپبلکن گارڈز کے سرمچاروں نے نصیر آباد کے مرکزی شہر ڈیرہ مراد جمالی میں سرکاری حمایت یافتہ علی مردان پلال کے ٹھکانے پر دستی بم سے حملہ کیا۔ اس حملے میں علی مردان پلال بال بال بچ گیا۔
انہوں نے کہا کہ دریں اثنا ہمارے سرمچاروں نے ڈیرہ مراد جمالی کے پٹ فیڈر میر حسن روڈ پر کام کرنے والی ایک عسکری تعمیراتی کمپنی کی گاڑیوں پر فائرنگ کر کے شدید نقصان پہنچایا۔
ترجمان نے کہا کہ اسی دوران ہمارے سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں پیارا کالونی کے مقام پر تین گیس پائپ لائنوں پر دھماکہ خیز مواد نصب کر کے ایک کو مکمل تباہ کر دیا اور دو لائنوں کو شدید نقصان پہنچایا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ہماری تنظیم بی آر جی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور واضح کرتی ہے کہ ایسی کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گی۔